ترکی کی وزارتِ قومی دفاع نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 فوجی اہلکاروں کے نام عوام کے سامنے جاری کر دیے ہیں، انادولو کی رپورٹ کے مطابق۔
وزارتِ دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ شہداء میں ایک لیفٹیننٹ جنرل، دو میجر اور دو فرسٹ لیفٹیننٹ بھی شامل ہیں۔
وزیرِ دفاع یاسر گولر نے کہا کہ “ہمارے یہ ہیروز 11 نومبر 2025 کو اس وقت شہید ہوئے جب ایک C-130Ml کارگو طیارہ آذربائیجان سے واپسی پر جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔”
انہوں نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور اپنی اور وزارتِ قومی دفاع کے تمام اہلکاروں کی جانب سے تعزیت پیش کی۔
مزید پڑھیں: رات کے وقت ترک فوجی طیارہ C-130 کا حادثہ
گزشتہ روز آذربائیجان سے ترکی جاتے ہوئے ترکی کا ایک فوجی کارگو طیارہ C-130 جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں عملے سمیت مجموعی طور پر 20 افراد سوار تھے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ انہوں نے گزشتہ روز پیش آنے والے اس فوجی طیارے کے حادثے کی تصدیق بھی کی۔
ابتدائی طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی تھیں۔