ویڈیو پوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنا امریکی کاروبار تین بڑے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد امریکہ میں ٹک ٹاک کو جاری رکھنا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاروں میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایم جی ایکس ، اوریکل اور سلور لیک شامل ہیں ۔

اس معاہدے پر 22 جنوری کو دستخط کیے جانے کا امکان ہے ۔

کمپنی کے سی ای او شو ژیو نے ایک میمو میں کہا کہ بائٹ ڈانس اور ٹک ٹاک نے تینوں سرمایہ کاروں کے ساتھ بولی کے معاہدوں کا اہتمام کیا ہے ۔

میمو میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹک ٹاک مشترکہ منصوبے میں 50% حصص نئے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ملکیت ہوں گے ، جس میں تینوں کمپنیوں میں سے ہر ایک کے پاس 15% حصص ہوں گے ۔ موجودہ سرمایہ کاروں کے پاس بائٹ ڈانس کے 30.1 فیصد حصص ہوں گے ، جبکہ بائٹ ڈانس خود 19.9 فیصد حصص برقرار رکھے گا ۔