یہ ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔
رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت 15 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے ۔
سیمی فائنل کولکتہ اور ممبئی میں جبکہ فائنل احمد آباد میں ہوگا ۔
تاہم اگر پاکستان سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو دونوں میچ کولمبو منتقل کر دیے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرتی ہیں ۔ آٹھ ٹیمیں ایک بار پھر دو گروپوں میں تقسیم ہوں گی ، جس میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔