پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے دو شہروں کے ناموں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ جیتنے والے بولی دہندگان بولی کے دستاویزات میں بیان کردہ طریقے سے تجویز کردہ کسی بھی شہر کے نام سے ٹیم کا نام منتخب کر سکیں گے ۔
پی سی بی نے 15 نومبر 2025 کو ٹیم فرنچائز رائٹس ٹینڈر جاری کیا ، جس کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 تھی ۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی دوسرے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کو باضابطہ اور حتمی نہ سمجھیں ۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے چھ شہر حیدرآباد ، سیالکوٹ ، مظفر آباد ، فیصل آباد ، گلگت اور راول پنڈی تجویز کیے ہیں ۔ کل کی متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے گلگت اور فیصل آباد کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔