منگل کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 77 ڈالر بڑھ کر 4 ، 142 ڈالر فی اونس ہوگئی ، جس کے اثرات سے مقامی بلین مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 7 ، 700 روپے بڑھ کر 436 ، 562 روپے فی تولہ ہوگئی ۔

ملک میں سونے کی قیمت بھی 6,601 روپے بڑھ کر 3,74,281 روپے فی 10 گرام ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کل کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی ۔ گزشتہ تجارتی ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا ۔